Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / Islamic / انگوٹھے کو پکڑ کر آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری لاحق ہونے کے کتنے امکانات ہیں

انگوٹھے کو پکڑ کر آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری لاحق ہونے کے کتنے امکانات ہیں

انگوٹھے کو پکڑ کر آپ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری لاحق ہونے کے کتنے امکانات ہیں ‎

  جمعہ‬‮ 29 دسمبر‬‮ 2017  |  15:53

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کا دل کیسے کام کر رہا ہے ،کہیں آپ کو دل کی کوئی بیماری تو لاحق نہیں ،اب یہ سب معلومات آپ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں ۔ وہ کیسے ؟ بس آپ کو چاہیے کہ زمین پر چِت بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھوں سے پاؤں کے انگوٹھے کو ہاتھ لگائیں،اگر آپ کا ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے کو چھوئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل اور شریانیں بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں۔یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور جاپانی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کی گئی تحقیق میں 20سے83

سال کے درمیان 526لوگوں کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں نے ان لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا اور یہ دیکھا کہ کن لوگوں کی شریانوں میں لچک ہے اور کن لوگوں کی شریانوں میں کھچاؤ ہے۔تحقیق کار کینٹا یاماموٹا کا کہنا ہے کہ کھلی شریانوں کی وجہ سے خون بآسانی گردش کرپاتا ہے اور اگر شریانیں تنگ ہوں گی تو خون صحیح طرح گردش نہیں کرپائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شریانیں تنگ ہوں اور آپ کو کھچاؤ محسوس ہوتو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہوگا۔‎

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *