Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / OTHER NEWS / قصور کے افسوسناک واقعے نے جہاں پورے پاکستان کو ہلا دیا وہیں عالمی میڈیا بھی اس پر خاموش نہ رہا، انٹرنیشنل میڈیا اس لرزہ خیز واقعے کو کس انداز میں پیش کرتا رہا؟

قصور کے افسوسناک واقعے نے جہاں پورے پاکستان کو ہلا دیا وہیں عالمی میڈیا بھی اس پر خاموش نہ رہا، انٹرنیشنل میڈیا اس لرزہ خیز واقعے کو کس انداز میں پیش کرتا رہا؟

قصور کے افسوسناک واقعے نے جہاں پورے پاکستان کو ہلا دیا وہیں عالمی میڈیا بھی اس پر خاموش نہ رہا، انٹرنیشنل میڈیا اس لرزہ خیز واقعے کو کس انداز میں پیش کرتا رہا؟

  جمعرات‬‮ 11 جنوری‬‮ 2018  |  22:28

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کی خبر کو دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں کوریج دی جا رہی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے اس واقعہ پر لکھا کہ زینب کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا، واشنگٹن پوسٹ نے اس پر لکھا کہ سات سالہ بچی گھر سے پڑھنے کے لیے نکلی اور پھر کبھی واپس نہ آ سکی، اے بی سی نیوز نے لکھا کہ بچی کے قتل نے پاکستانیوں کو مشتعل کر دیا،

ایک بھارتی اخبار کے مطابق سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، چینی اخبار کا کہنا ہے کہ بچی نے پورے پاکستان کو غصے سے بھر دیا، بی بی سی نے زینب کے قتل، تدفین اور بعد کی صورتحال سے لوگوں کو باخبر رکھا ہوا ہے اور جرمن اخبار نے زینب قتل کے واقعہ پر لکھا کہ کم سن بچی کے قتل پر پاکستان سکتے میں ہے۔ سات سالہ معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کی خبر کو دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں کوریج دی جا رہی ہے

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *