Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / Cricket News / Test is unbeaten for 244 runs in first innings

Test is unbeaten for 244 runs in first innings

کک نے ویوین رچرڈز کا 33 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ایلسٹر کک میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ایلسٹر کک میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میلبرن: انگلش ٹیم کے اسٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کُک نے میلبرن میں انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کا 33 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

کک نے کینگروز کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

وہ میلبرن میں انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے ویوین رچرڈز کا 33 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 1984 میں میلبرن میں 208 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ کک 11 مرتبہ 150 پلس اننگز کھیلنے والے انگلش بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن بلے بازوں والی ہیمنڈ اور کیون پیٹرسن کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 10، 10 مرتبہ 150 پلس رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ کک آسٹریلوی سرزمین پر دو یا زائد ڈبل سنچریاں بنانے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی بھی بن گئے، اس سے قبل والی ہیمنڈ اور برائن لارا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ہیمنڈ نے تین ڈبل سنچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ کک اور لارا نے دو، دو ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ 244 رنز بنانے والے کک کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں بڑی اننگز کھیلنے والے پانچویں انگلش بلے باز ہیں، بڑی ایشز اننگز کھیلنے کا اعزاز لین ہٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 1938 میں 364 رنز کی اننگز کھیلی تھی، فوسٹر 287 رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے، بیرنگٹن 256 رنز کی اننگز کھیل کر تیسرے، والی ہیمنڈ 251 رنز کی اننگز کھیل کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

کک نے 244 رنز کی اننگز کے دوران 11ہزار 953 رنز بنانے والے برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 11ہزار 956 کر لی ہے، وہ ابھی وکٹ پر موجود ہیں اور توقع ہے کہ وہ اسی اننگز میں کیریئر کے 12 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں، رکی پونٹنگ 13378 رنز بنا کر دوسرے، جیک کیلس 13289 رنز بنا کر تیسرے، راہول ڈریوڈ 13288 رنز بنا کر چوتھے اور کمار سنگاکارا 12400 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Alster Kick Melbourne’s Test is unbeaten for 244 runs in first innings – Photos: AFP
Melbourne: The England Open staring batsman Alster Cook broke the 33-year-old Indian record of West Indies, Witches Richards, who played individually big test innings in Melbourne.

Cook played a record record of 244 runs in the first innings of the fourth Ashes Test against Cingoes.

He also became the foreign player in Melbourne, who also played an individual with great test innings, he broke the 33-year old record of Vivey Richards, who played 208 runs in Melbourne in 1984.

In addition, Cook became the English batsman who played 150 balls in 150 overs in an innings, he has broken the record of Hammond and Kevin Patterson with former wicketkeepers who played innings of 10, 10 times 150 plus.

In addition, Kick became the third foreign player to make two or more double scenes on the Australian soil, before Hammond and Brian Lara have already done this work, Hammond has made three double scenes, while Cook and Lara Two, two double censures scored.

At the same time, the fifth innings of Ashes series against the 244-run kick cingoes are the fifth England batsman, who won the long Ashes play to honor Lane Hutton, who played an innings of 364 in 1938, Foster 287 runs In the second innings, Birmington played an innings 256 runs, third, Hammond, is ranked fourth in the innings of 251.

Alster Cook also broke the record of former West Indies Brain Lara in the Test cricket and he has been ranked sixth in the list of more-run batsmen in the test.

Cook scored 11, 953 runs, scoring 11, 953 runs while scoring 11 runs in his run, 11, 956 runs. He is still on the wicket and is expected to score a 12,000 career career in the innings. Will cross.

Ricky Ponting made 13378 runs, second by James Nelson 13289, Rahul Dravid made 13288 runs for the fourth and Kumar Sangakkara. There is a fifth number of 12400 runs.

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *