Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3

’’ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں کرکٹ ٹیم کیسے خریدی‘‘ انضمام الحق کیخلاف پی سی بی کی تحقیقات، اہم انکشافات

  جمعہ‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2017  |  17:47

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹی ٹین لیگ کے مالک ہیں، ایمبیسیڈر ہیں یا مینٹور، اس حوالے سے پی سی بی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں۔لیگ کےمنتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں۔انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر ون ڈے ٹیم کی مشاورت

کے لئے دبئی گئے تھے اور وہ ٹی ٹین لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر بھی دکھائی دیے تھے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیئے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں اور یقیناًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد امارات کرکٹ بورڈ اور ٹین سپورٹس مینیجمنٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ٹی ٹین لیگ رواں سال 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلی جائے گی۔اس لیگ میں 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجابی لیجنڈز، پختونز، مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو لائنز اور کیرالہ کنگز شامل ہیں۔

About admin

2 comments

  1. PTV Sports Online Streaming , cooment ko approve kar dian

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *