تیسر ا ون ڈے ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پاکستان کی ہدف عبور کرنے کیلئے بیٹنگ 

تیسر ا ون ڈے ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پاکستان کی ہدف عبور کرنے کیلئے بیٹنگ جاری

لاہور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلےجانے والے تیسرےون ڈے میچ  میں  نیو زی لینڈ نے  پاکستان کومقررہ 50اوورز میں 258رنز کا ہدف  دیا۔جس کے تعاقب میں پاکستان نے 3وکٹوں  کے نقصان پر پہلے 10اوورز میں9رنز بنا لئے۔پاکستان کی طرف سے اوپننگ کرنے والے بلے باز اظہر علی  10 گیندوں پربغیر کسی سکور کے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ  آئوٹ اور فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔فخر زمان کے بعد  آنے والے بلے باز محمد حفیظ بھی اسی اوور 4 گیندوں پر بغیر کسی سکور کے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم20  گیندوں پر5 اور اور شعیب ملک 19 گیندوں پر 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے ساری ٹیم کے آئوٹ ہونے پر مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپننگ کرتے ہوئے کولنگ منرو 4 گیندوں پر 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ اورکیوی بلے باز مارٹن گپٹل 62 گیندوں پر 45رنز بنا کر پاکستانی کیپٹن سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آئوٹ ہو ئے۔ کیوی کیپٹن کین ویلیم سن101گیندوں پر  73رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ روز ٹیلر 64گیندوں پر 52بنا کرشاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اورہنری نکلزبھی اپنی  پہلی گیند پر ہی  شاداب خان کی گیند پر اسی کےہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ میچل سینٹلر12 گیند پر 6رنز بنا کرحسن علی کی گیند پر بولڈاورٹوم لیتھم 35 گیندوں پر 35  رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر شیعب ملک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ ٹاڈ آسٹل 3 گیندوں پر 5 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ اور ٹم سائوتھی 5 گیندوں پر 6رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ آئوٹ ہو ئے۔ ٹرینٹ بولٹ 9گیندوں پر13 رنز بنا کر حسن علی گیند پر بولڈ ہو گئے۔فرگوسن 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جس میں کیوی کیپٹن کین ویلیم سن 101 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔

پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے بالترتیب رومان رئیس نے 3، حسن علی نے 3،فہیم اشر ف نے 1 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں